کراچی (صباح نیوز)کراچی میں اگلے 4 سے 5 روز تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شمال مغربی ہواؤں کے زیادہ اثر کے باعث نمی کم رہے گی جس کے سبب محسوس کیاجانے والا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا ہو گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رات کے اوقات میں موسم قدرے بہتر ہو جائے گا جبکہ 4 سے 5 دن کے دوران فضائی معیاربھی متاثر رہنے کا امکان ہے۔