پنجاب کے ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں، مریم نواز


لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آکوپیشنل سیفٹی ڈے منانے کا مقصد ورکرز کا ورک پلیس پر تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کارکن کی حفاظت سب سے پہلے ہے ،ہر روز بحفاظت گھر واپسی یقینی بنائیں گے، حکومت پنجاب ،نجی اداروں کے اشتراک سے آکوپیشنل سیفٹی مہم شروع کر چکی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کرکے حادثات کو روک سکتے ہیں، مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے۔مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا، آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں گے، ورکرز کے سیفٹی گیئر پر توجہ دیں، ملازمین کی حفاظت ہر ادارے کی ذمہ داری بھی ہے۔