خیبر(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گرد نے جمرود میں دینی مدرسوں کے 4طلبہ کو اغوا کیا تھا۔ دہشت گرد نے طلبہ کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی، دہشت گرد نے چاروں طلبہ کو افغانستان منتقل کیا۔
سی پی او کے مطابق کہ 2طلبہ کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے، ایک طالب علم کو افغانستان سے واپسی پر سکیورٹی فورسز نے پکڑا لیا۔سی پی او کے مطابق دہشت گرد عظمت کے سرکی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزاور پولیس پرحملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔