جیلوں میں قیدپی ٹی آئی رہنماؤں کیساتھ نارواسلوک بند کیا جائے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی


لاہور(صباح نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدپی ٹی آئی رہنمائوں کیساتھ نارواسلوک بند کیا جائے،ہمارا مطالبہ ہے شوکت خانم ہسپتال کے پینل کے ذریعے بشریٰ بی بی کا علاج کروایا جائے،ضمنی انتخابات میں پولیس سے دھاندلی کروائی گئی ،پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب ہے۔

ملک احمد خان بھچر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو صحت کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں،ہمارا مطالبہ ہے شوکت خانم ہسپتال کے پینل کے ذریعے بشریٰ بی بی کا علاج کروایا جائے ،بشری بی بی گھریلو خاتون ہے ان کے ساتھ اس طرح رویہ غلط ہے ،ہماری خاتون رہنما یاسمین راشد ،اعجاز چودھری،عمر سرفراز چیمہ کو ناجائز جیل میں رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے قیدی تمام رہنما کو علاج کی سہولت دی جائے جو آئینی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ فارم 47والی حکومت ہے ان کے بس میں نہیں کچھ ،کسان کے ساتھ ظلم ہو رہا، گندم پچیس سو میں سیل ہو رہی ہے ۔پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری شروع نہیں کی ،کوئی کسان بار دانہ نہیں لے رہا دو لاکھ اسی ہزار درخواستیں مسترد ہو گئیں ،کسان کی گندم فیلڈ سے مڈل مین 2500روپے من خرید رہا ہے۔

ملک احمد خان بھچرنے کہا کہ ڈی پی آر اور سیکرٹری انفارمیشن کو غیر قانونی احکامات نہ مانے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔ضمنی انتخابات میں پولیس سے دھاندلی کروائی گئی ،پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب ہے۔