لاہور ہائیکورٹ،فوادچوہدری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال


لاہور (صباح نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست 2رکنی بنچ کو ارسال کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کے لئے دائر متفرق درخواست پر چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کی، فواد چوہدری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی 36مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر تھی، عدالت تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کا حکم دے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی فائل جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کو بھیجتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آپ دو رکنی بنچ سے رجوع کر سکتے ہیں۔