مالاکنڈ اور چارسدہ میں مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی


مالاکنڈ  (صباح نیوز)مالاکنڈ اور چارسدہ میں دو مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے یوسف خان قلعہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو چچا زاد بھائیوں کو موت کے گھات اتار دیا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

مالاکنڈ کے علاقے باڈوان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، ریسکیو عملے نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔