وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنی چھت،اپنا گھر ”پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر” اپنی چھت،اپنا گھر” پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعلیٰ کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ کم آمد ن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی۔ گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر اتفاق ہوا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنا گھرپراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کردی۔ مریم نواشریف نے کم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔