قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران بجلی بریک ڈان ہوا جس کے باعث ایوان میں اندھیرا چھا گیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن اور اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال کے دوران ایوان کی لائٹ اچانک سے بند ہوگئی۔بجلی بریک ڈاون ہونے کی وجہ سے ایوان تاریکی میں ڈوب گیا اور تمام مائیک بھی بند ہوگئے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کو معاملہ فوری دیکھنے کی ہدایت کی۔تاہم کچھ ہی دیر کے بعد ایوان کی بجلی دوبارہ سے بحال ہوگئی۔ بجلی بریک ڈاون پر اراکین قومی اسمبلی نے لوڈ شیڈنگ نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔