کراچی( صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ کی طرف سے احتجاج کے دوران روڈ راستے بند کرنے والے مظاہرین اور منتظمین کیخلاف مقدمات قائم کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ائین و بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بدترین آمریت قرار دیا ہے۔
جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر کاشف سعید شیخ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ پولیس ڈاکوراج،امن امان کی بدترین صورتحال اور پولیس اسکواڈ کی گاڑیوں میں جدید اسلحہ ڈاکووں کو سپلائی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی بجائے پْرامن احتجاج کرنے والوں کیخلاف کاروائی اور مظلوموں کی آواز کو بند کرنے کا عمل قابل مذمت ہے، پْرامن احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، جمہوریت کی دعویدار پیپلزپارٹی کی حکومت میں اس قسم کا بیان فاشزم کا کھلا ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ اور ہر ظلم کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،
انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں اور احتجاج کو عوام کی تکلیف کا باعث قرار دینے والے آئی جی پولیس سندھ میں امن کی بحالی اور ڈاکو راج کے خاتمے پر توجہ دیں تاکہ عوام احتجاج کی تکلیف سے بچ جائیں، ایک پڑوسی ملک کے صدر مملکت کے دورے پر کراچی کی سڑکوں کو بند اور عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جس سے عوام کو تکلیف نہیں پہنچی؟اذیت کا شکار عوام اس کا مقدمہ کس کے خلاف داخل کروائیں۔سلئے آئی جی سندھ عوام دشمن اقدامات کی بجائے اپنی تمام تر توجہ امن امان کی بحالی، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی پر دیکر اپنا فرض پورا ور عوام کی دعائیں لیں۔