خضدار(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.3ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 27.76کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار کے قریب تھا، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاتاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔