تھرپارکر(صباح نیوز)تھرپارکر میں اسلام کوٹ کے قریب گائوں آڈے جو تڑ کے مقام پر رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 جوان جاں بحق اور 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اسلام کوٹ ہسپتال نے بتایا کہ تھرپارکر حادثے میں اہلکار قاسم اور ابراہیم جاں بحق ہو گئے، زخمی ہونے والے جوانوں کا اسلام کوٹ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ تھرپارکر میں رینجرز کے ٹرک کو حادثہ ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔