کل ضمنی انتخابات کیلئے سول آرمڈ فورسز، پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری


 اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی حکومت نے کل  ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طورپر استعمال ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے 22 اپریل تک 21حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات   اتوار کو   ہوں گے جس کے لئے  پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔