ضمنی انتخابات ، شہریوں کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم


 اسلام آبا(صباح نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں شہریوں کی سہولت کے لیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق ای سی پی نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر  قائم کردیا جس میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بروقت ازالے کے لئے شکایات پر فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ۔عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لئے 4 سطحوں پر کنٹرول سینٹر قائم کئے گئے ۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ۔