سوات ، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے


سوا ت(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات ،مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 142کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے کے بعد لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔