خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال،الرٹ جاری


 پشاور(صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ۔

صوبے میں بارش  ہفتہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔ گزشتہ کئی گھنٹوں میں پشاور میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔دریں اثنا قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور مزید بارش سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں کہا کہ دریاؤں کی قریبی آبادی کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔