کراچی، 2 مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق


کراچی (صباح نیوز)کراچی میں 2 مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں گھر میں پانی کی ٹینکی سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی، مرنے والی خاتون تین بچوں کی ماں ہے، اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔