پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں مخصوص نشستوں پر آمنے سامنے آگئیں ،جے یو آئی کو ملنے والی اقلیت کی مخصوص نشست کو ن لیگ نے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں الیکشن کمیشن، سپیکرصوبائی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو اقلیت کی مخصوص نشست سے محروم کیا، اقلیت کی مخصوص نشست ن لیگ کا حق ہے، ن لیگ نے خیبرپختونخوا میں 5سیٹیں جیتیں،2نے بعد میں شمولیت اختیارکی۔
درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ جس پارٹی نے 5جنرل سیٹیں جیتی ہوں اقلیت کی مخصوص نشست اسی کا حق ہے۔