جامشورو،بس تیزرفتار الٹ گئی ،2 بچوں سمیت3افراد جاں بحق،متعدد زخمی


جامشورو(صباح نیوز) سپر ہائی وے پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں2 بچوں سمیت3افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سپر ہائی وے پر جامشورو کے قریب تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔