نواب شاہ(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی ،اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی سلامتی، خوشحال وترقی کے لئے دعا بھی کی، صدر مملکت اس موقع پر مسجد میں موجود لوگوں سے ملے اور عید کی مبارکباد د ی۔
علاوہ ازیں صدر مملکت سے عید کے دوسرے روز زرداری ہاوس نواب شاہ میں اراکین اسمبلی، پیپلز پارٹی کے عہدیدران اور کارکنان نے ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی سندہ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ایم این اے شازیہ مری، صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار، حاجی علی حسن زرداری عید ملے،
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، عاجز دھامرہ، ارباب لطف اللہ اور محمد علی ملکانی بھی صدر مملکت سے عید ملے،علی اکبر جمالی، عاشق زرداری ، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی اور دیگر افراد نے بھی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی،
علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بینظیرآباد کی تحصیل قاضی احمد آمد پرسابق ایم پی اے جام تماچی انڑ سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلندفرمائے، سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے اس موقع پر صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار، سید غلام مصطفی شاہ ، حاجی علی حسن زرداری اور علی اکبر جمالی بھی موجودتھے۔ اس سے قبل صدر نے شہید بینیظیرآباد کے بالو جا قبا جاکر اپنے والدین اور عزیز و اقارب کے مزار پر حاضری دی ،صدر مملکت نے والدین اور عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پھول نچھاور کیے صدر مملکت کے ہمراہ سندہ کے صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری بھی ہمراہ تھے۔