مسلمانوں کی اصل عید قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی ہے. جاوداں فہیم

کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اس بار عید کی خوشیاں اہل فلسطین کے غم میں ڈوبی ہوئی ہیں مسلمانوں کی اصل عید قبلہ اول مسجد اقصی کی آزادی ہے ،ہم فلسطینی ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو قبلہ اول کی آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں، ع

الم اسلام کے حکمران سمیت پاکستان کے حکمران بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ عید الفطر رمضان المبارک کے روزوں کا انعام اور مسلمانوں کی خوشی کا دن ہے۔اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی روزوشب کی عبادات کو قبول فرمائے۔ضرورت ہے کہ اس ٹریننگ کو پورے سال جاری رکھا جائے اور صبروبرداشت تقوی سے معاشرے کو سنوارا جائے ۔