ڈاکوؤں کے ہاتھوں جماعت اسلامی کے رکن شیرعالم اور کارکن ذاکرعباسی کوشہیدکرنے والے واقعے کی مذمت۔ترجمان جماعت اسلامی سندھ

کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے گذشتہ روزعلاقہ سائیٹ ایریا میٹروویل میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں جماعت اسلامی کے رکن شیرعالم اور کارکن ذاکرعباسی کوشہیدکرنے والے وقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں فورسز عوام کو امن وامان فراہم کرنے اورڈاکوئوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوگئیں ہیں بجٹ کابڑا حسصہ امن وامان کے نام پرخرچ کرنے کے باوجود عوام امن کو ترس گئے کوئی گھرگلی محلہ اورسڑک رہزنی کی وارداتوں سے محفوظ نہیں رہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہرطرف مافیازکاراج ہے ،کراچی میں یہ جماعت اسلامی کے دوسرے رکن ہیں جوڈاکوئوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں چند روزقبل انڈہ موڑنارتھ ناظم آباد میں سیدحامدعلی ڈاکوئوں نے مزاحمت پرقتل کیا تھا۔قاتلوں کوگرفتاراورقیام امن کے لیے موئثراقدامات کرکے سندھ حکومت اورادارے اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ  ملک کے سب سے بڑے شہراوردارالخلافہ کراچی میں ڈاکوؤں کی جانب سے دن دہاڑے کھلی شاہراہوں پرلوٹنے اورمزاحمت پرجان سے ماردینے کے واقعات اب معمول بن گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف رمضان کے مہینے میں 30سے زاید نہتے شہری ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران اپنی جانوں سے گئے جبکہ تین ماہ میں 60افراد کو قتل کیاجاچکا ہے۔عام تاثریہ ہے کہ پولیس اہلکارشہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے عیدی مہم میں مصروف نظرآتے ہیں ظلم تویہ ہے کہ جرائم اوردہشتگردی کے خلاف کام کرنے والے ادارے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی جانب سے بھی تاجروں سے براہ راست بھتہ وصول کر نے کے انکشافات  میڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں جوکہ انتہائی تشویشناک صورتحال کی نشاندہی اورسندھ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے فرض شناسی کامظاہرکرتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ،کراچی تاکشمور سندھ میں ڈاکوراج کے خاتمے  اورڈاکوئوں ولٹیروں سے تحفظ فراہم کرنے پرتوجہ دے۔