غزہ پراسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کو 6ماہ مکمل ہوچکے مسلم حکمرانوں کی غیرت کب جاگے گی،محمد حسین محنتی


کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے کہاہے کہ غزہ اسرائیل کا قبرستان ثابت ہوگا۔غزہ پراسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کو 6ماہ مکمل ہوچکے مسلم حکمرانوں کی غیرت کب جاگے گی۔چھ ماہ مکمل ہونے پرعالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے الشفاء ہسپتال کا دورہ کرکے تباہی کی جوتصویر کشی کی ہے وہ پورے عالم انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے کیا مسلم دنیا کے حکمران اب بھی خاموشی اختیاکیے رکھیں گے؟

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ حماس کے مجاہدین اورفلسطین کے مظلوم عوام نے ناقابل شکست تصورکیے جانے والی ریاست کاغرورخاک میںملادیا ،اپنے ہزاروں معصوم بچوں مردخواتین کے خون کی قربانیاں اور6ماہ تک دہشتگردریاست کے وحشیانہ مظالم کا صبرواستقامت کے ساتھ مقابلہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ پوری مسلم دنیا غلام اورصرف فلسطینی عوام آزاد ہیں۔اقوم متحدہ اورعالمی ضمیر نے غزہ میں جنگی جرائم کانوٹس نہیں لیاتوتاریخ انہیں ہرگزمعاف نہیں کرے گی۔صوبائی امیرنے زیردیاکہ غزہ میں جنگ بندی کے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادپرعمل درآمدکویقینی بنایا جائے۔#