ہنی ٹریپ کا شکار فیصل آباد کا نوجوان 1 ماہ سے کچے کے ڈاکوؤں کی قید میں


فیصل آباد (صباح نیوز) ہنی ٹریپ کے شکار فیصل آباد کے نوجوان کے 1ماہ سے کچے کے ڈاکوؤں کی قید میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ سے 50لاکھ روپے تاوان طلب کر رکھا ہے، مغوی کے والد نے بیٹے کی بازیابی کے لیے وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کر دی۔پولیس کے مطابق چک جھمرہ کا رہائشی نوجوان سجاد 1 ماہ قبل ملت ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہوا تھا، جس کے بعد اس کے اہلِ خانہ کو فون پر اغوا کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے اغوا کاروں نے ڈیڑھ کروڑ تاوان مانگا جسے بعد میں کم کر کے 50لاکھ روپے کر دیا گیا۔

مغوی کے والد عبدالولی کے مطابق ڈاکوؤں نے فون کے ذریعے اس کے بیٹے سے کئی مرتبہ بات کروائی ہے، بیٹے نے بتایا کہ اسے باندھ کر رکھا ہوا ہے اور ڈاکو اس پر تشدد کرتے ہیں۔