شکارپور سے مزید 2 افراد اغوا، تعداد 11 ہو گئی


شکار پور (صباح نیوز)شکار پور میں بچل بھیو کے علاقے سے مزید 2 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ضلع شکارپور سے اغوا کیے گئے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی ٹاؤن چک کے نواحی گاں عبدالواحد مہر کے رہائشی ہیں۔ اغوا کیے گئے افراد میں غلام فرید اور عامر مہر شامل ہیں۔

پولیس اور علاقہ مکین مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے ہیں۔