لکی مروت،دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ،ڈی ایس پی اور گن مین شہید،2 اہلکارزخمی



لکی مروت (صباح نیوز)لکی مروت میں منجی والا چوک کے قریب دہشت گردوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان اور گن مین کانسٹیبل شہید اور2 اہلکارزخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی گل محمد خان رات گئے معمول کی گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، ڈی ایس پی ،ان کا گن مین اور2 اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی گل محمد خان اورزخمی اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا گیا جہاںڈی ایس پی اور گن مین کانسٹیبل نسیم گل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔