واشنگٹن(صباح نیوز)واشنگٹن میں مقیم سینئر کشمیر ی رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔اپنے دورے میں ڈاکٹر فائی کل جماعتی حریت کانفرنس اور آزاد جموں و کشمیرکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کریں گے ،ڈاکٹر غلام نبی فائی واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ہیں۔وہ لندن میں قائم جسٹس فائونڈیشن اور لیسٹر برطانیہ میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز کے بانی چیئرمین بھی ہیں۔دورے کے دوران وہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کی قیادت کے علاوہ آزاد جموںوکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments