ٹرانسپیرنسی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے، کمال ڈھٹائی اور بے شرمی ہے کہ کرپشن کا عالمی سرٹیفیکٹ لینے کے باوجود آپ کی جھوٹی زبان چلے جا رہی ہے فواد چوہدری ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل عمران خان کو چور اِس لئے کہہ رہی ہے کہ ملک میں تاریخی کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے۔

ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے ،ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیراور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔سب کو پتہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یہ اِس لئے کہہ رہی ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اداروں اور ریاست کی طاقت کا ناجائز استعمال کر احتساب کے نام پہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔اللہ کی شان ہے کہ جو دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتا رہا اس کا اپنا منہ کرپشن کی گندگی سے داغدار ہوگیا۔

اللہ کی شان ہے کہ رپورٹ آنے کے عمران خان کے لگائے جھوٹے الزام تو ثابت نہ ہوئے لیکن خود عالمی سرٹیفائیڈ چور نکلے.چوری پکڑی گئی ،ٹویٹ، بیانات اور بہانہ بنانے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے۔ZS