کراچی (صباح نیوز)صوبائی وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر بننے پر حافظ نعیم الرحمان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ جمعرات کو سعید غنی نے ادارہ نور حق میں جا کر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ امید ہے کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کو ملک بھر میں مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
Load/Hide Comments