سینیٹ انتخابات: اسلام آباد کی نشستوں پر حکومتی اتحاد کے اسحاق ڈار اور رانا محمود کامیاب

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی سینیٹ کیلئے ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدوار و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا محمود کامیاب ہوگئے۔اسلام آباد کی جنرل و ٹیکنوکریٹ نشست پر دو دو امیدوار مدمقابل تھے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود جبکہ جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310 اراکین نے استعمال کیا۔

حکومتی اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ اور  جنرل نشست پر رانا محمود الحسن سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل امیدوار راجہ انصر محمود کو 81ووٹ ملے۔5 ارکان قومی اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے۔جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ فرزند حسین کو 79 ووٹ ملے۔مجموعی طور پر 310 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم نے رانا محمود الحسن کو ووٹ دیا۔۔