امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں، وزیراعلی سندھ کا اعتراف

کراچی(صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تسلیم کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔سینیٹ الیکشن کے موقع پر سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے مقابلہ کرنا تھا وہ بائیکاٹ کرگئے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ سے چار دن پہلے ملاقات ہوئی تھی، امن و امان کیحوالے سیان کیکوئی خدشات نہیں تھے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے، جو پہلے بھی اچھی نہیں تھی، تاہم جنوری فروری میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے، اس کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں، انشااللہ بدامنی پر قابو پائیں گے۔