کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتازحسین سہتو نے کہا ہے کہ بزدل ومینڈیٹ چورقیادت سے تبدیلی کی امیدفضول ہے،جرائتمند اورخوف خدارکھنے والی قیادت ہی ملک کوبحرانوں سے نجات اورعوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔روزہ مسلمانوں کی روحانی وجسمانی ٹریننگ کا مہینہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونکرمولاداداسٹاپ گڈاپ میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ عالمی ضمیرکی مجرمانہ خاموشی سمیت مسلم حکمرانوں کے شرمناک کردارکی وجہ سے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا کر فلسطینی عوام کو قید اور32ہزار سے زاید مسلمانوں کو شہید کیا گیا ہے۔ مگر مسلم حکمران بے حس اور عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
جوایٹم بم قبلہ اول کو نہ بچا سکے وہ ایٹم بم نہیںبلکہ راکھ کا ڈھیر ہے۔ پاکستان سمیت مسلم حکمران بھی عملی طور امریکہ واسرائیل کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔ اس وقت غزہ جل رہا ہے اور دنیا کے نام نہاد مسلم حکمران کو فیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں ،ہزاروں بچوں خواتین اور بزرگوں کو بھوکا پیاسہ رکھ کر شہید کیا جا چکا ہے کوئی بھی ان کی آواز سننے والا نہیں ہے جماعت اسلامی ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی آواز ہے۔ انہوں مطالبہ کیا کہ مسلم حکمران ملی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظورہونے والی قراردادپرعملدرآمد کراکے غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اپنا کردارادا کریں۔