اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر حکومت کہیں کچھ غلط کرتی ہے، یا غلط فیصلے لیتی ہے تو ہم اور میڈیا اس کے خلاف کھڑے ہوں گے، حاضر جج اگر تحقیقات کرے گا تو وہ بھی کمیشن کیلئے کرے گا، ججزکے حوالے سے کمیشن قائم کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری حکومت سندھ میں اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کی حکومت ہے، لہذا یہی حکومت 5 سال چلے گی دوبارہ الیکشن نہیں ہوں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم حکومت میں نہیں ہیں، لیکن ہم اس حکومت کو چلائیں گے، ہم نے پہلے بھی ساتھ بیٹھ کر ملکر حکومت بنائی تھی، ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھا، چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کی، اس کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حاضر جج اگر تحقیقات کرے گا تو وہ بھی کمیشن کیلئے کرے گا، ججزکے حوالے سے کمیشن قائم کیا گیا ہے، کون سی جماعت ہے جس میں اختلاف نہیں ہوتے، آصفہ بھٹو بینظیر بھٹو کی طرح ہیں۔