خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی


 خیرپور(صباح نیوز)خیرپور میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک بچے پر تشدد کے نشانات ظاہر ہوئے ہیں۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی ظاہر نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پولیس نے کہا کہ واقعہ میں مزید ایک شخص کو حراست  لیا گیا ہے جس کے بعد تعداد 3 ہو گئی ۔ گھر سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے سے متعلق ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے صبح اطلاع دی۔ایس ایس پی نے کہا کہ گھر والوں نے صندوق کھولا تو بچوں کی لاشیں ملیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں چھپے، صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے تینوں بچے دم گھٹنے جاں بحق ہوگئے۔