سازشی عناصر روتے رہیں گے، حکومت مدت پوری کریگی،عثمان بزدار


لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے، حکومت مدت پوری کرے گی،اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے اپوزیشن عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ چکے ہیں، اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے، اپوزیشن انتشار پھیلا کر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے، اپوزیشن نے ہر موقع پر منفی سیاست کی اور یہ عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا، پاکستانی عوام عاقبت نااندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، مسرد شدہ عناصر کے عزائم پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔