کراچی(صباح نیوز)قرآن دنیا میں عملی طور پر نافذ ہونے کیلئے آیا ہے ۔قرآن کو امام بنا کر ہم دنیا کے امام بن سکتے ہیں ۔دنیا میں حاکمیت اعلی صرف اللہ کی ہے۔پاکستان اللہ کی حاکمیت کے لئے ہی قائم ہوا ہے۔اللہ کے باغیوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا حسینیت ہے ۔رمضان المبارک میں اللہ کوراضی کیا جائے اور اپنی مغفرت کاسامان پیدا کیا جائے ۔
یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ڈاکٹر حافظ نصراللہ عزیز نے مسجد قریشاں لانڈھی چراغ ہوٹل میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رب سے قریب کردیا ہے۔رمضان المبارک میں دن کو روزے اور رات کو قیام اللیل کا بڑا آجر اور ثواب ہے اور جس نے احتساب اور ایمان کے ساتھ روزے رکھے اس نے اپنے رب کو راضی کیا۔پاکستاں کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔کلمہ اعلانیہ اپنے ایمان کی گواہی دینے کانام ہے اور کلمہ کی اصل روح اقتدار اعلی پر اللہ کی حاکمیت کو قائم کرنا ہے۔امام حسین رضہ اللہ عنہا بھی طاقت کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کرنے پر یزید کے خلاف کھڑے ہوئے اور اپنے اہل خانہ معصوم بچوں کے ہمراہ شہادت نوش کی لیکن طاغوت کے سامنے سر کو نہیں جھکایا۔
رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں طاغوت کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا حکم دیتا ہے۔آج غزہ کے مسلمان ظلم اور بربریت کا شکار ہیں اور پوری دنیا بالخصوص مسلم حکمران چین کی نیند سو رہے ہیں لیکن اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہوتی ہے۔امریکہ اور اسرائیل جلد دنیا کے نقشے سے مٹا جائینگے اور فلسطین جلد آزاد ہوگا۔اس ماہ مبارک کو ہم اپنی زندگی کا آخری رمضان سمجھ کر گزارے اور لیلتہ القدر کو تلاش کیا جائے اور رب سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے ۔رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے قرآن کو سمجھ کر پڑھا جائے اور اس کے ایک ایک حرف پرعمل بھی کیا جائے ۔