کراچی (صباح نیوز)چیئرپرسن بورڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک کی آمدنی کو ڈیجیٹلائز کرنا سرمایہ کاری کے لئے بہتر ہو گا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ وزیرِ خزانہ کا منصب سنبھالنے اور کامیاب سٹاف لیول معاہدے پر محمد اورنگ زیب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔انہوںنے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں پی ایس ایکس کی حمایت شامل رہے گی، ہمیں کیپیٹل مارکیٹ اور بینکنگ کے شعبے کے رابطے مضبوط بنانے ہیں۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ایکسچینج کی طاقت سرمایہ بڑھانے میں پنہاں ہے، فرخ ایچ خان کے ساتھ مل کر کیپیٹل مارکیٹ کی حکمتِ عملی بنائی ہے، اس حکمتِ عملی کا محور ایکسچینج کو پائیداری دینا ہے۔
چیئرپرسن بورڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ پی ایس ایکس اب فیڈریشن آف ایکسچینجز کی ممبر ہے، ای ایس جی پر توجہ سے دنیا کو کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی دینا چاہتے ہیں۔