ایبٹ آباد،محکمہ جنگلات کی گاڑی کھائی میں جاگری، سکیورٹی گارڈ جاں بحق، 2 زخمی


ایبٹ آباد(صباح نیوز) ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈیانی کے قریب اچانک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ موقع پر دم توڑ گیا اور2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والے شخص کی شناخت ذیشان شاہ کے نام سے ہوئی، حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔