9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، راجہ بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور


راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلا ئوگھیرائو، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک پر حملوں کے مقدمات میں پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے 17اپریل کو مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ راجا بشارت نے 9مئی سے متعلق راولپنڈی کے 14مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔