کراچی (صبا ح نیوز)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے الخدمت ویمن ٹرسٹ کے زیر اہتمام اہلیان فلسطین اور غزہ کیلئے بھیجے جانے والے سامان کے مرکز کا دورہ کیا انہوں نے ٹرسٹ کی ہیڈ نویدہ انیس کی کوششوں کو سراہا اور سخت گرمی میں فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کیلئے رضاکار کو خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس سے ہماری والہانہ وابستگی ہے ،ہم نہ صرف امداد پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں بلکہ اگر موقع ملے تو وہاں جا کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے تیار ہیں۔
اس موقع پر ٹرسٹ کی چیئرپرسن نے بتایا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد روزانہ روزے میں یہاں آکر پیکنگ کا کام کر رہی ہے۔نوجوانوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔اس موقع پر ناظمہ کراچی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات شہداء اور منتظر افراد کے خاندانوں کے لیے جمع کروائیں۔ہم انتہائی امانت داری اور محنت سے یہ سامان ان تک پہنچا رہے ہیں۔اس موقع پر رکن مرکزی شوری اسماء سفیر،نگراں الخدمت کراچی منور اخلاص، نائب ناظمات کراچی فرح عمران، شیبا طاہر، سمیہ عاصم بھی موجود تھیں۔