کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ہیڈ ماسٹرز اور سینئر اساتذہ سٹیشنز پر رہیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر کوئی بھی ڈیوٹی سٹیشن نہیں چھوڑے گا۔
اعلامیے کے مطابق ہر ضلع کے ای ڈی او روزانہ 3 سکولوں کا دورہ کر کے جامع رپورٹ پیش کریں گے۔