کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے سپرہائی وے کو موٹروے قرار دینے پراین ایچ اے حکام پر اظہار برہمی کیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی حیدرآباد موٹروے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،
جسٹس صلاح الدین نے سپرہائی وے کو موٹروے قرار دینے پر این ایچ اے حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیئے کہ کراچی سے حیدرآباد روڈ کو موٹروے کہا جارہا ہے، کیا موٹر وے ایسے ہوتے ہیں؟۔عدالت نے کہا کہ جس کو دیکھو گدھا گاڑی لے کر آجاتا ہے، ایسا ہوتا ہے موٹروے؟۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سکھر ملتان موٹر وے پر کتنے انٹرچینج، سروس ایریا ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے یہ بھی پوچھا کہ موٹروے پر کتنی کمرشل دکانیں اور مارکیٹس ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے سکھر ملتان موٹر وے کی تفصیلات طلب کرلیں۔