جنوبی وزیرستان،ایف سی کے خلاف جاری احتجاج ختم ، تھانے کھل گئے


وانا (صباح نیوز)جنوبی وزیرستان لوئر پولیس نے فرنٹیئر کور(ایف سی)کے خلاف جاری احتجاج ختم کردیا، گاڑیاں واپس کردی گئیں جس کے بعد احتجاجاً بند کئے جانے والے پولیس سٹیشن اور چوکیاں دوبارہ کھول دی گئیں۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر میں ایف سی کے ہاتھوں پکڑی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں واپس ملنے پر احتجاج ختم کردیا گیا۔ایف سی نے تین روز قبل پولیس کے زیراستعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ کر کسٹم کے حوالے کی تھیں جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ایف سی پر پولیس کے اختیارات میں مداخلت کا الزام عائد کیا اور گاڑیاں واپس نہ ملنے تک تھانے بند کردیئے تھے۔نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر پیدا تنازع حل کرنے کے بعد 6پولیس تھانوں نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔