جامشورو(صباح نیوز)جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پرپولیس پر فائرنگ کے بعد فرارہونے والوں کی گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پیچھا کیا تو تیز رفتار گاڑی خانوٹ کے قریب گڑھے میں جاگری جس کے باعث گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتا ل منتقل کردی گئیں، لاشوں کی شناخت اور واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔