یتیم بچے ہمارے بچے ہیں ،الخدمت کی جانب سے عید شاپنک لائق تحسین ہے: فرحان احمد

کراچی(صباح نیوز)الخدمت کراچی کے” شعبہ آرفن کیئر پروگرام ”کے تحت کراچی کے باہمت یتیم بچوں کی 5 روزہ عید شاپنگ اختتام پذیر ہوگئی ،پانچویں روز   450باہمت بچوں کو عید کی شاپنگ کروائی گئی،الخدمت آغوش ہوم گلشن معمار کے بچوں نے بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آکر شاپنگ کی۔

رکن سندھ اسمبلی فرحان احمد ،سابق رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ،ٹان ناظم لیاقت آباد ٹان فراز حسیب ،ٹان ناظم گلشن اقبال ٹاون ڈاکٹر فواد احمد ،امیر جماعت اسلامی ضلع ایئر پورٹ        تو فیق الدین صدیقی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ،الخدمت ویمن ونگ کی صدر منور اخلاص نے ڈپارٹمنٹل اسٹور کا دورہ کیا۔بچوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے بات چیت بھی کی۔ ٹان ناظم لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر گفتگو میں رکن سندھ اسمبلی فرحان احمد نے کہا کہ یتیم بچوں کے لیے عید شاپنگ کا اہتمام کیا ،یتیم بچے ہمارے بچے ہیں ،الخدمت کا شاپنگ کروانے کا اقدام لائق تحسین ہے ،یتیم ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ان کی سرپرستی اور دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہونی چاہیے ،مگر وہ لوگ جو ان بچوں کی کفالت میں الخدمت کی معاونت کرتے ہیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس نیک کام میں حصہ دار بننا چاہیے اور الخدمت کا ساتھ دینا چاہیے  کیو نکہ اس کام کا بڑا اجر ہے۔سابق رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے کہا کہ یہاں یتیم بچوں کو ہرسال عید کی شاپنگ کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور ہرسال ان بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ،عید کی شاپنگ کر کے ان بچوں کے چہروں پر جو خوشی عیاں ہے ،وہ ناقابل بیان ہے۔ٹان ناظم لیا قت آباد ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ الخدمت کا یہ بڑا کام ہے کہ وہ ان بچوں کی گھروں پر بھی کفالت کرتی ہے ،نہ صرف کفالت کرتی ہے بلکہ انہیں سیر وتفریح اور مطالعاتی دورے بھی کرواتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ان باہمت بچوں کو شاپنگ کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ پورے معاشرے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ یتیم بچے جہاں بھی ہیں، ان کی سرپرستی کی جائے اور انہیں ہر موقع پر یادرکھا جائے ،الخدمت بہترین کام کررہی ہے ،سب کو اس مدد کرنی چاہیے

توقیق الدین صدیقی نے کہا کہ یتیموں کی کفالت سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور کفالت کرنے والے کو جنت کی بشارت دی گئی ہے۔ہمیں جنت کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہیے اوران یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہیے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت ہر سال شاپنگ کا اہتمام کرتی ہے ،مجموعی طور پر2200باہمت بچوں کو شاپنگ کروائی گئی۔ انہیں باقاعدہ6ہزار کا خریداری واچردیا گیا ہے ،جس سے یہ بچے اپنی پسند کے مطابق خریداری کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت سنت رسول ۖ ہے ۔شاپنگ کا مقصد ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لاناتھا ۔یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری ہے گا ،اہل خیر اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں ۔