وزیر اعظم کا ”اگر مجھے نکالا”کے فقرے پرسوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے


سرگودھا (صباح نیوز)سوشل میڈیا پر مجھے کیوں نکالا کے بعد وزیر اعظم کا” اگر مجھے نکالا”کا فقرہ وائرل ہونے لگا اور عوام کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ لوگوں کو گھبرانا نہیں کا کہنے والا خود گھبرانے لگے ہا ایک نے لکھا کہ قربانی کے جانور کو چھریاں نظر آتی ہیں کسی نے لکھا کہ عمران خان آخری گیند تک کھیلنے والا کھلاڑی ہے اور اسی طرح کے مختلف دلچسپ فقرے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی تقریر کے بعد وائرل ہونے لگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی اس بحث میں شامل نظر آرہے ہیں۔