جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ، علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور


اسلام آباد(صباح نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے وکلا کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران علی امین کے وکیل راجہ ظہور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں، وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ان کے خلاف 50 ایف آئی آرز درج ہوئیں، ان کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد 50 ہزار روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔