مردان(صباح نیوز) مردان کے علاقے گوجر گڑھی رنگ روڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوجر گڑھی رنگ روڈ کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردی گئیں،جاں بحق افرادکی شناخت 30 سالہ بلالاور27 سالہ خاتون کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ۔