کراچی(صباح نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر بھر میں سینکڑوں مقامات پر دورہ قرآن کا سلسلہ جاری ہے۔جس میں کثیر تعداد میں خواتین قران کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ سمجھ کر پڑھ رہی ہیں۔ فہم القرآن کی ان محفلوں میں غزہ اور اہل فلسطین کے لئے خصوصی دعائیں اور قنوت نازلہ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے قرآن مرکز نارتھ کراچی اور قرآن انسٹیٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر کراچی کی خواتین سے اپیل کہ کہ وہ دل کھول کر فلسطین فنڈ میں حصہ ڈالیں ،زکوة و صدقات اور نقدعطیات جمع کرائیں تاکہ مستحق افراد کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ ساتھ ہی ساتھ الخدمت کا صیام پروجیکٹ بھی جاری ہے جس میں راشن اور کھانے پینے کا سامان ضرورت مندوں کے گھروں میں پہنچایا جاتا ہے۔ الخدمت کے تحت ہمیشہ کی طرح اس سال بھی بیواؤں اور یتیم وباہمت بچوں کے لیے عید شاپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔