آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر خیبرپختونخوا حکومت کی قوم کو مبارکباد


 پشاور(صباح نیوز)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ساتھ سٹینڈ بائی پروگرام کی منظوری پر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قوم کو مبارکباد دی گئی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سٹینڈ بائی پروگرام کے لئے سٹیک ہولڈرز، نگران حکومت اور سیاسی جماعتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بھی پروگرام کی حمایت کی گئی تھی۔مزمل اسلم نے کہا کہ فاسٹ فارورڈ آئی ایم ایف کا نیا پروگرام ناگزیر ہے

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے پراپرٹی پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔ رئیل سٹیٹ پر پہلے سے ہی بھاری ٹیکسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نان فائلرز پر بھاری ٹیکس کی وجہ سے جائیداد کی منتقلی رک گئی ۔ زیادہ ٹیکسوں کے باوجود صوبوں اور وفاق کو وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ٹیکسوں کو ثقافت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔