اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لئے ایل این جی مہنگی کردی

اسلام آباد (صباح نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لئے ایل این جی مہنگی کردی۔ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کردیا گیا اور اس حوالے سے اوگرا نے مارچ کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی جس کے بعد سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ۔سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہونے کے بعد نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ۔فروری میں سوئی ناردرن کے لئے قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی جبکہ سوئی سدرن کے لئے قیمت 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔